ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 2019میں دہلی کے تخت پر مودی کے علاوہ کوئی اور نہیں بیٹھ سکتا

2019میں دہلی کے تخت پر مودی کے علاوہ کوئی اور نہیں بیٹھ سکتا

Tue, 01 Aug 2017 11:57:21    S.O. News Service

نتیش کمارنے ہواکارخ بھانپ کرفیصلہ کیا؟،بی جے پی کے علاوہ کوئی متبادل نہیں تھا
پٹنہ،31؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)این ڈی اے کے ساتھ حکومت بنانے کے بعد وزیراعلیٰ نتیش کمار نے پہلی بارپریس کانفرنس کی۔انہوں نے مہاگٹھ بندھن خرابی کی وجہ بتاتے ہوئے وزیر اعظم مودی کی تعریفوں کے پل باندھے۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کوچیلنج دیتے ہوئے کہاکہ مودی سے کوئی مقابلہ کرنے کی قوت کسی میں نہیں ہے۔بی جے پی کے ساتھ جڑنے پر کہا کہ یہ پہلے سے طے نہیں تھا۔اچانک بنی حالات کی وجہ سے ایساہوا۔انہوں نے کہا کہ میں نے مکمل صلاحیت کے ساتھ اتحاد چلانے کی کوشش کی لیکن آر جے ڈی کی جانب سے کئی بار قابل اعتراض بیان آئے۔تیجسوی یادومعاملے میں آر جے ڈی کی طرف سے خاموشی اختیار لینے پر میرے پاس دوسرا کوئی چارہ نہیں تھا۔یہی اتحاد ٹوٹنے کی اہم وجہ رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم اتحادی ہو سکتے ہیں، فالورز نہیں ہوں گے۔مرکزی حکومت میں شامل ہونے کی چل رہی امکانات پر کہا کہ ابھی کوئی فیصلہ نہیں۔ادھر بہارمیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ساتھ اپنی پارٹی جنتا دل (یونائیٹڈ)کے اتحاد پر خاموشی توڑتے ہوئے پارٹی کے سینئرلیڈرشرد یادو نے پیر کو اسے ’’افسوسناک‘‘کہا۔انہوں نے کہا کہ وہ جنتادل (یو)کے صدراوربہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارکے اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں۔شردیادونے کہاکہ میں بہار میں لیے گئے پارٹی کے فیصلے سے متفق نہیں ہوں۔یہ افسوسناک بات ہے۔


Share: